13 جون 2014 - 13:01
ملت ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشیں ناکام رہیں گی

اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ ایران کی سیکیورٹی فورسز، ملت ایران کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر انٹیلیجنس سید محمود علوی نے ایران کے ٹی وی چینل دو کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت انٹیلیجنس، دشمنوں کے اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے  اور اسے دشمن کے تمام ہتھکنڈوں اور ان کی خفیہ انٹلی جنس کے عناصر کےبارے میں سب کچھ معلوم ہے ۔ محمود علوی نے کہاکہ ایران اپنے دشمنوں کی نقل و حرکت کا پتہ، ان کو معلوم ہوئے بغیر لگالیتا ہے اور ایران کی انٹلی جنس نے عالمی دہشت گردی، منشیات اور منظم جرائم جیسے شعبوں میں ایسے کامیاب اقدامات انجام دیئے ہيں کہ دیگر ممالک بھی اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ملکوں کے ساتھ اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت انٹیلیجنس تعاون کررہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲